سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

سری نگر،2 فروری : وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔
بتادیں کہ رام بن اور بانہال کے درمیان چٹانیں کھسک آنے اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر 30 جنوری سے ٹریفک کی نقل و حمل بند تھی۔
ٹریفک پولیس نے کہا: ’جموں- سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹریفک مسلسل بند ہے۔
قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شاہراہ بند ہوتے ہی جہاں ایک طرف بازاروں کی اشیائے ضروریہ کی کمی پیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.