نئی دہلی، یکم فروری: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے اسے امرت کال کا پہلا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ یہ مجموعی ترقی کا بجٹ ہے، جس کے نتائج تمام ہم وطنوں تک پہنچانے کی کوشش ہے۔
یہاں لوک سبھا میں بجٹ تقریر کا آغاز کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ رواں مالی سال میں ترقی کی شرح سات فیصد رہنے کی امید ہے۔ عالمی اقتصادی سست روی کے باوجود ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔
یواین آئی