مودی کرتویہ پتھ پر حاضرین کے پاس پہنچے

مودی کرتویہ پتھ پر حاضرین کے پاس پہنچے

نئی دہلی، 26 جنوری: 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو یہاں کرتویہ پتھ میں منعقدہ تقریب کے اختتام کے بعد حاضرین کے پاس پہنچے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ہر سال کے برعکس اس سال صدر اور نائب صدر کو رخصت کرنے کے بعد مسٹر مودی میڈیا گیلری کے سامنے جانے کے بجائے براہ راست حاضرین کے پاس گئے اور ہاتھ ہلا کر ان کا مبارکباد قبول کیا۔ لوگ حاضرین بھی وزیراعظم کو اپنے قریب دیکھ کر بہت پرجوش نظر آئے۔ اس دوران لوگوں نے مودی-مودی کے نعرے لگائے۔
ہر سال صدر اور نائب صدر کو رخصت کرنے کے بعد مسٹر مودی پہلے میڈیا والوں کے سامنے جاتے تھے اور پھر انڈیا گیٹ کی طرف بڑھتے تھے لیکن اس سال وہ نہ تو میڈیا والوں کی گیلری کے سامنے گئے اور نہ ہی انڈیا گیٹ کی طرف گئے۔ اس سال وزیر اعظم سیدھے عام حاضرین کے گیلری میں گئے اور لوگوں سے مبارکباد قبول کرنے کے بعد وہ مخالف سمت سے راشٹرپتی بھون کی طرف روانہ ہوئے۔
مسٹر مودی کی پگڑی یوم جمہوریہ کے موقع پر توجہ کا مرکز رہے اور اس سال بھی انہوں نے سرخ اور پیلے رنگ کی بہت خوبصورت پگڑی پہنی تھی۔ اس میں سبز اور سرخ رنگ کے پرنٹس بھی تھے۔ وزیر اعظم کی یہ راجستھانی پگڑی بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔ اس کے ساتھ انہوں نے کریم رنگ کا چوری دار کرتا پاجامہ اور کالا کوٹ پہنا۔
واضح رہے کہ آج بسنت پنچمی بھی ہے۔ اس وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مسٹر مودی نے اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے لباس کا انتخاب کیا تھا۔ پچھلے سال یوم جمہوریہ کے موقع پر مودی کے لباس میں اتراکھنڈ اور منی پور کی جھلک نظر آئی تھی۔ انہوں نے اتراکھنڈ کی برہماکمل ٹوپی پہنی تھی اور منی پور کی لیروم اسٹول لی تھی۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.