ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور از جان دو دیگر زخمی

جموں 25جنوری: سری نگر جموں شاہراہ پر مکر کوٹ کے نزدیک درمیانی شب دو گاڑیوں پر بھاری برکم بولڈر گر آئے جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں مقامی ڈرائیور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مکر کوٹ رام بن میں درمیانی شب بھاری برکم بولڈر دو گاڑیوں پر گر آئے جس وجہ سے اُن میں سوار تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتا ل منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ٹرک ڈرائیور کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت منیب ہجام ولد عبدالرحمن ساکن باری گام اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی پہچان گوپال ولد بیانت لال ساکن پیرا رامن اور راجندر کمار ولد پریم سنگھ ساکن بٹوٹ رام بن کے بطور کی گئی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img