جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
14.8 C
Srinagar

ممبر پارلیمنٹ اور چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جے اینڈ کے سرکل کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

جموں:اُترپردیش سے ممبر پارلیمنٹ ( راجیہ سبھا) کلدیپ راج بھر نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
ممبر پارلیمنٹ اور لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف ترقیاتی اَمور اور عوامی فلاح و بہبود ی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد اَزاں، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جے اینڈ کے سرکل محترمہ کلپنا راجسگنوٹ نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور جموںوکشمیر یوٹی میں محکمہ ڈاک کے کام کاج اور لوگوں کو فراہم کی جانے والی خدمات پر تبادلہ خیال کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img