ڈی ڈی سی چیئرپرسن ، سابق ایم ایل سی اور ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشن جموں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

ڈی ڈی سی چیئرپرسن ، سابق ایم ایل سی اور ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشن جموں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں:ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل محترمہ نزہت اِشفاق نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے لیفٹیننٹ گورنر کو گاندربل کے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ اُنہوں نے ضلع میں بجلی کھمبوں کی تنصیب کا مسئلہ بھی پیش کیا۔
سابق قانون ساز سریندر اَمباردار نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور کشمیر میں کام کرنے والے اقلیتی طبقے کے ملازمین کی فلاح بہبود کے مسائل کو پیش کیا۔
اُنہوں نے زمینی اِصلاحات اور جموں وکشمیر کی مساوی ترقی کی خاطر ٹھوس اَقدامات کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت یوٹی اِنتظامیہ کی ستائش کی۔
بعد اَزاں، بی جے پی ضلع اننت ناگ کے صدر نذیر احمد گنائی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں اننت ناگ کے مختلف ترقیاتی مسائل کے بارے میں جانکاری دی جن میں صحت سہولیات میں اِضافہ ، سڑک کوچوڑا کرنا اور اِس طرح کے دیگر معاملات شامل ہیں۔
دریں اثنا ، ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشن جموں نے اِس کے صدر کیپٹن انیل گور ( ریٹائرڈ) کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور ٹور آپریٹروں اور ٹریول ایجنٹوں کے مختلف مسائل اور جموں میں سیاحت کو فروغ سے متعلق گفتگو کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وفودکو بغور سنا اور وفود کی طرف سے پیش کئے گئے مختلف مطالبات اور مسائل کو ازالے کرنے کی یقین دہانی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.