جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

سوچ وچار کرنا لازمی

آج کل جہلم کے کنارے کچھ خاص دکھائی نہیں دے رہا ہے کیونکہ گہری دھند کی وجہ سے خاموشی چھائی ہوئی ہے ۔ہاں دہلی میں وزیر داخلہ کی صدارت میں ہنگامی میٹنگیں ضرور بلائی جاتی ہیں ۔

ان میٹنگوں میں جہاں سیاسی وحفاظتی صورتحال کے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں ، وہیں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی پدیاترا سے پیدا شدہ سیاسی صورتحال کے بار ے میں بھی دریافت کیا جا رہا ہے کہ اُونٹ کس کروٹ بیٹھ جائے گا ۔

ادھر لداخ والوں کی جانب سے جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کی بات بھی ہو رہی ہے جس سے یہ صاف ہورہا ہے کہ لوگ تنگ آچکے ہیں اور وہ کوئی نہ کوئی سیاسی رنگ دکھانا چاہتے ہیں۔

تاکہ اُن لوگوں کو یہ بات باور کی جائے جو ہر وقت سیاسی جنگ جتنے میں عام لوگوں کو تنگ کرتے ہیں، ویسے بھی بڑی دھیر کی خاموشی خطرناک ہوتی ہے ۔لہٰذا سوچ وچار کرنا بے حد لازمی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img