اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

مشکلات کا مقابلہ۔۔۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح وادی میں بھی روزبروز لوگ جدید ترقی کےساتھ آراستہ ہو رہے ہیں ۔شہر ودیہات میں بجلی پہنچائی گئی ۔

تقریباً ہر گھر میں گیس چولہے دستیاب ہیں لیکن جوں ہی سردی کے ایا م شروع ہو جاتے ہیں اور لوگوں کو طرح طرح کے مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

وادی میں جو ں ہی کسی علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو جاتا ہے یا شدید برف باری کی وجہ سے پاور سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے، تو ہاہا کار مچ جاتی ہے ۔

لوگ نہانا ،دھونا دور بلکہ منہ ہاتھ دھونے بھی ڈر وخوف محسوس کرتے ہیں ۔پہلے ایام میں نہ ہی گیس کے چولہے دستیاب تھے اور نہ ہی اسقدر بجلی عام تھی لیکن لوگ کسی قسم کی پریشانی میں مبتلاءنہیں تھے ۔

سوکھی سبزیاں کھاتے تھے ،چولہا جلاتے تھے اور مکانوں کا جہاں تک تعلق تھا وہ بھی موسم کے عین مطابق تعمیر ہو رہے تھے ۔

لہٰذا سردی کتنی بھی ہوتی تھی لو گ بہ آسانی اس سردی کا مقابلہ بھی کرتے تھے اور جسمانی وذہنی طور کمزور بھی نہیں ہوتے تھے ۔

آج جوں ہی کسی علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو جاتا ہے لوگ خاص کر عورتیں پریشان وپرا گندہ ہو جاتی ہےں کیونکہ انہوں نے وہ سارا پرانا نظام ترک کیا ہے، اسی وجہ سے وہ مشکلات جھیلنے پر مجبور ہو رہی ہیں۔

پہلے ایام میں جس کسی کے پاس چولہا ہوتا تھا وہ اسی چولہے کے ذریع سے پانی بھی گرم کرتے تھے، اس طرح کسی بھی قسم کی دقتوں اور مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا لیکن آج صورتحال اسکے بالکل برعکس ہے ۔

آج نہ ہی چولہے کسی گھر میں موجود ہیں نہ ہی باتھ روموں میں خزانو ں کا رواج ہے بلکہ ہر گھر میں گیس چولہے اور گیزر لگے ہوئے ہیں ،نہ ہی پرانے زمانے کے وہ کچے مکان جن میں بیٹھ کر انسان کو نہ صرف راحت وسکون نصیب ہوتا تھا بلکہ اچھی خاصی گرمی اور سردی بھی موسم کے عین مطابق ہوتی تھی ۔

لوگوں کو جدید دور کی ترقی میں شامل ہونا چاہیے لیکن ان باتوں کا خیال بھی رکھنا چاہیے کہ اپنے پرانے طریقوں سے انحراف بھی نہ کریں بلکہ اپنی نئی پود کو بھی اس قسم کی ترغیب دیں تاکہ مشکل وقتوں میں مقابلہ کرنے کی اُن میں صلاحیت پیدا ہو سکے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img