لفٹینٹ گورنر نے ڈاکٹر چنچل بھسین کے ڈوگری شعری مجموعہ ” اُڑن کھٹولا “ کا اجراءکیا

لفٹینٹ گورنر نے ڈاکٹر چنچل بھسین کے ڈوگری شعری مجموعہ ” اُڑن کھٹولا “ کا اجراءکیا

جموں :لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون میں ڈاکٹر چنچل بھسین کی لکھی ہوئی ڈوگری شاعری کا مجموعہ ” اُڑن کھٹولا “ جاری کیا ۔
ڈاکٹر بھسین کو ان کی کتاب کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ڈوگری زبان عظیم ہندوستانی ثقافت اور روایات کی نمائندگی کرتی ہے ۔ انہوں نے ڈوگری ادب کے میدان میں ڈاکٹر چنچل بھسین کی خدمات کو بھی سراہا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ادب کی مختلف صنفیں نہ صرف مصنف کے تخیل اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرتی ہیں بلکہ معاشرے کی بنیادی اقدار اور عقائد کی بھی نمائندگی کرتی ہیں ۔
انہوں نے جدید تناظر میں ڈوگری فن اور ادب کے بھر پور ورثے کو نوجوان نسل میں پھیلانے کی ضرورت پر مزید زور دیا تا کہ وہ ہماری روائتی اقدار کو بلندیوں تک لے جا سکیں ۔
ڈاکٹر بھسین کا شعری مجموعہ ڈوگری کی 55 نظموں پر مشتمل ہے ۔
اس موقع پر ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ جن میں پدم شری ڈاکٹر جتیندر اودھمپوری ، شلیندر سنگھ ، جے کے پی ایس ایس ایس پی ، پروفیسر ڈاکٹر وینا گپتا ، پروفیسر للت منگوترا ، شری موہن سنگھ ، اور شریمتی سنیتا بڈوال کے علاوہ اسکالر شیخ روہت بسن موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.