منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری میدانی علاقوں میں بارشیں، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برف و باراں کا امکان

سری نگر،9 جنوری: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام سمیت وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ہلکی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10 اور11 جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 12 اور13 جنوری کو درمیانی درجے کی برف باری جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے۔
دریں اثنا مطلع ابر آلود رہنے سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img