سابق وزیر ، جے اینڈ کے ایکس سروسز لیگ کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

سابق وزیر ، جے اینڈ کے ایکس سروسز لیگ کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں :سابق وزیر مسٹر سنیل شرما نے آج یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
سابق وزیر نے لفٹینٹ گورنر کو رہبر کھیل اور رہبر جنگلات تعیناتیوں ، وی ڈی سی ایس پی اوز ، نیشنل یوتھ کوور اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔
بعد ازاں جے اینڈ کے ایکس سروسز لیگ کے ایک وفد نے اس کے صدر لفٹینٹ جنرل آر کے شرما ( ریٹائیرڈ ) کی قیادت میں سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مطالبات کی ایک یاداشت لفٹینٹ گورنر کو پیش کی ۔
لفٹینٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل اور تجاویز پر غور کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.