آخر کب تک اس طرح کی حرکتیں افسران کرتے رہینگے جن سے لوگ بدظن اور بددل ہو جائیں گے ۔گورنر انتظامیہ کے چند سرکاری افسران اپنے ذاتی مفادا ت کی خاطر نت نئے طریقے استعمال کرتے ہیں ،جو شاید اعلیٰ سیاستدانوں اور حکمرانوں کی سمجھ سے باہر ہے ۔
ذاتی عداوت اور سیاسی نابرابری کی بناءپر بہت سار ے سرکاری افسران یوٹی میں بہت سارے لوگوں کےساتھ ناانصافی کرتے ہیں کیونکہ اُن کی اُوپری کمائی میں یہ لوگ ان افسران کے آڑھے آتے ہیں ،موسم کی طرح حالات بھی تبدیل ہو جاتے ہیں ،سرکار یں بھی تبدیل ہوتی ہیں ۔
انسان بھی ،اس دنیا کو چھوڑ کر ہاتھ جوڑ کرملائیکہ کے سامنے کھڑا رہتا ہے ۔جہاں تک ایسے افسران کا تعلق ہے انہیں بھی باخبر رہناچاہیے کہ اُنہیں وہ کرسی ہمیشہ ہمیشہ چھوڑنے پڑے گی جس پر بیٹھ کر وہ ظلم وزیادتی کررہے ہیں کیونکہ آج تک نہ جانے کتنے لوگ آئے اور گئے، لیکن بات رہ جاتی ہے۔ پھر ایک رات موت اُنہیں مات دیکر چلی جائے گی اور شکست اُنکی مقدر بنے گی۔