چین میں کورونا کی صورتحال پر فکر مند : بائیڈن

چین میں کورونا کی صورتحال پر فکر مند : بائیڈن

واشنگٹن، 5 جنوری : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ’فکرمند‘ ہیں کہ چینی حکام کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے کس طرح نمٹ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی انتظامیہ کی نئی پالیسی کا اعادہ کیا کہ چین سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جانا چاہئے۔

جب مسٹر بائیڈن سے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بارے میں فکر مند ہیں کہ چینی حکام کووڈ۔ 19 کو کس طرح سنبھال رہے ہیں، تو انہوں نے کہا ’’ہاں… میں فکر مند ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’میرے خیال میں ہمیں ابھی جس پروٹوکول پر عمل کرنا چاہئے وہ یہ ہے کہ اگر آپ چین سے پرواز کر رہے ہیں تو آپ کو ٹیسٹ کروانا ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ چینی حکام بہت حساس ہیں۔

واضح رہے کہ چین نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا کے حوالے سے اپنی صفر کووڈ پالیسی میں نرمی کر رہا ہے اور جنوری میں اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔

برطانیہ، فرانس اور امریکہ ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ۔ 19 کی جانچ کو لازمی قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.