جموں 4 جنوری: جموں پونچھ شاہراہ پر بدھ کے روزبس نے نجی گاڑی کو زور دارٹکر ماری جس وجہ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں نو مولود اور ماں کی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق جموں پونچھ قومی شاہراہ پر بدھ کے روز اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیز رفتا ربس نے ایک نجی گاڑی کو ٹکر ماری جس وجہ سے چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے نو مولود اور اُس کی ماں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 26سالہ سائمہ کوثر زوجہ محمد انیس اورچار ماہ کے بچے کی پہچان محمد انیس ساکن منجا کوٹ راجوری کے بطور ہوئی۔
حادثے میں زخمی ہوئے افراد کی شناخت محمد انیس اور معیظ احمد کے بطور کی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی خاطر ہوائی جہاز کے ذریعے فوجی ہسپتال ادحم پور منتقل کیا گیا۔
یو این آئی