مصر امریکہ سے 12 سی ایچ-47 چنوک طیارے خریدے گا

مصر امریکہ سے 12 سی ایچ-47 چنوک طیارے خریدے گا

سان فرانسسکو، 4 جنوری: امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اعلان کیا کہ کمپنی مصری فضائیہ کے لیے 12 نئے سی ایچ-47 چنوک طیارے تیار کرے گی۔

کمپنی نے منگل کو کہا کہ اس کے لیے مصر کے ساتھ 42.6 کروڑ امریکی ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، مصر اپنے سی ایچ-47 ڈی طیاروں کے بیڑے کو جدید ایف ماڈلز سے تبدیل کرے گا۔

کمپنی کے مطابق، سی ایچ-47 ایف میں مکمل طور پر مربوط، ڈیجیٹل کاک پٹ مینجمنٹ سسٹم، کامن ایویونکس آرکیٹیکچر سسٹم کاک پٹ اور جدید کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیتیں شامل ہیں، جو ہوائی جہاز کی مشن کی کارکردگی اور ہینڈلنگ کی خصوصیات کی تکمیل کرتی ہیں۔

بوئنگ نے کہا ہے کہ ٹیم چنوک کے 19 بین الاقوامی گاہک ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.