جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

ہم صرف مشور ہ دے سکتے ہیں

جہلم کے کنارے راہل دیکھ رہا تھا کہ یہ جہلم پوری طرح سے سوکھ گیا ہے ۔معمولی پانی جواس میں کہیں کہیں نظر آتا ہے، وہ بھی جم چکا ہے ۔

آبی ذخائر بھلے ہی منجمدیا خشک ہوں لیکن انتظامیہ کیلئے یہ ایک بہترین موقعہ ہے کہ وہ اس جہلم کی صفائی کرے۔

کیونکہ یہ وقت اس کے کناروں کو ٹھیک کرنے اور گہرائی ٹھیک ٹھاک بنانے کیلئے بہترین موقع ہے، جو انتظامیہ کو ضالع نہیں کرنا چاہیے۔

مگر پرانی روایات کے مطابق صرف دکھانے کیلئے ڈوزو اور مشینیں نہیں لانی چاہیے بلکہ حقیقت میں اس جہلم کی ڈریجنگ لازمی ہے ،ورنہ ایک د ن ایسا آئے گا کہ پھر کنارے کے اُوپر سے پانی جا کر کھیت کھلیانوں اور بستیوں میں جائے گا، اس طرح سیلاب کی صورتحال پھر ایک بار پیدا ہو گی ۔

اللہ نہ کرے ایسا ہو مگر موقع غنیمت ہے کہ اس جہلم کی صفائی کرنی چاہیے باقی سرکار اور انتظامیہ کی مرضی ہم صرف مشورہ دے سکتے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img