سی بی سی، جموں و کشمیر، اور لداخ علاقائی دفتر کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے مالی سال 2022-23 کے لیے سی بی سی جموں و کشمیر اور اس کے فیلڈ دفاتر کی حوصولیابیوں اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا

سی بی سی، جموں و کشمیر، اور لداخ علاقائی دفتر کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے مالی سال 2022-23 کے لیے سی بی سی جموں و کشمیر اور اس کے فیلڈ دفاتر کی حوصولیابیوں اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا

سرینگر، 3 جنوری: سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، جموں و کشمیر اور لداخ ریجن، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے جوائنٹ ڈائریکٹر، جناب غلام عباس نے آج افسران کے ساتھ آن لائن منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں سی بی سی کے علاقائی دفتر اور جموں و کشمیر اور لداخ علاقوں میں اس کے فیلڈ دفاتر کی حوصولیابیوں اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران جوائنٹ ڈائریکٹر نے سی بی سی کے علاقائی دفتر اور اس کے فیلڈ دفاتر کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ انتظامی اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، اس بات پر زور دیا کہ عہدیداروں کو سالانہ ایکشن پلان کے مطابق بقیہ مربوط اور آو ¿ٹ ریچ کمیونیکیشن پروگرامز (آئی سی او پئیز) کو منظم کرنا چاہیے۔ سی بی سی علاقائی دفتر کے پروگرام سیکشن کی طرف سے جوائنٹ ڈائریکٹر کو بتایا گیا کہ اب تک الاٹ کیے گئے 20 منی آئی سی او پی ایس میں سے 18 منی آئی سی او پی ایس مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 12 میں سے 3 چھوٹے آئی سی او پیز مکمل ہو چکے ہیں

الاٹ کیے گئے 8 میں سے چار میڈیم آئی سی او پیز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ دسمبر 2022 کے اختتام تک 3 بڑے آئی سی او پیز کے ہدف کو پہلے ہی حاصل کر لیا گیا ہے۔ سی بی سی علاقائی دفتر کے اکاو نٹس سیکشن نے میٹنگ کو آگاہ کیا کہ ڈی سی آئی ڈی ہیڈ کے تحت آو ¿ٹ ریچ پروگراموں کے لیے دسمبر 2022 کے اختتام تک مختص کل بجٹ میں سے 60 فیصد سے زیادہ رقم خرچ کیا گیا ہے۔

فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی، اننت ناگ جناب شاہد محمد لون نے بتایا کہ کپواڑہ میں ون میڈیم آئی سی او پی جنوری 2023 کے دوسرے ہفتے میں طے ہے اور ان کے دفتر کو منظور کیے گئے باقی پروگرام جلد ہی مکمل کر لیے جائیں گے۔ فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی ادھمپور جناب خورشید یوسف اور جناب وجے مٹو، انچارج سی بی سی، پونچھ نے میٹنگ کو اپنے متعلقہ دفاتر سے متعلق کچھ انتظامی امور کے بارے میں فوری توجہ دینے کے لیے کہا۔ جناب یوسف نے میٹنگ کو بتایا کہ فیلڈ آفس ادھمپور نے تمام الاٹ شدہ پروگرام مکمل کر لیے ہیں جبکہ زیر التوا چھوٹے آئی سی او پی کو فروری 2023 کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔ انچارج سی بی سی سرینگر جناب سکندر نے بتایا کہ دفتری گاڑی کی خرابی کی وجہ سے دفتر کو فیلڈ ورک سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

جناب عباس نے ہدایت کی کہ فیلڈ آفس سرینگر سی بی سی اننت ناگ کی دفتری گاڑی کا استعمال کرسکتا ہے اور سرینگر اور بڈگام اضلاع میں طے شدہ آئی سی او پیز کو فیلڈ آفس سرینگر کو الاٹ کیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں بنیادی کام شروع کرنا ہوگا۔

جوائنٹ ڈائریکٹر نے جناب وکرم اپل، انچارج سی بی سی، ڈوڈہ کو ہدایات جاری کیں، کہ منی آئی سی او پی کے لیے فکزیشن اور بنیادی کام جلد شروع کیا جائے اور پروگرام سیکشن کو علاقائی سطح پر ضروری کارروائی کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر جناب رام کشن، اکاو ¿نٹس آفیسر جناب اشوک کمار، سنگھ، ٹیکنیکل اسسٹنٹ، سی بی سی ادھمپور، جناب گرنام، انچارج سی بی سی کٹھوعہ، جناب راجیش شرما، ریجنل آفس جموں کے پروگرام سیکشن سے جناب رویندر ویشنوی اور محترمہ منی کول کے علاوہ دیگران نے بھی شرکت کی۔ جوائنٹ ڈائریکٹر نے فیلڈ عہدیداروں کو درپیش مسائل کو بغور سنا اور کہا کہ تمام مسائل کو مرحلہ وار حل کیا جائے گا۔

جناب عباس نے تمام فیلڈ عہدیداروں کو ہدایت دیں کہ فروری 2023 کے اختتام تک تمام الاٹ شدہ پروگرام کو لازماً مکمل کر لینا چاہئے اور ہدف کے حصول کے لیے کل سے باضابطہ طور پر بنیادی کام شروع کیا جانا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.