جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

راجوری کے ڈانگری گاوں میں آئی ای ڈی دھماکہ کمسن از جان متعدد زخمی

جموں 02 جنوری: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے ڈانگری گاوں میں پیر کے روز ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک کمسن کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔
بتادیں کہ ڈانگری گاوں میں اتوار کی شام کو مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے ڈانگری گاوں میں پیر کے روز تلاشی آپریشن کے بیچ ایک زور دار آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے کمسن بچی کو مردہ قرار دیا جبکہ دیگر تین کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ اُسی مقام پر جہاں کل مشتبہ ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی تھی اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جنگجووں نے ہی رہائشی مکان کے اندر آئی ای ڈی نصب کی تھی۔
آئی ای ڈی دھماکے کے بعد راجوری میں حالات کشیدہ اور پُر تناو بنے ہوئے ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر فوج ، پولیس اور سی آرپی ایف کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img