نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز نوٹ بندی پر فیصلہ سناتے ہوئے مرکز حکومت کو 2016 میں 500 روپے اور 1000 روپے کے نوٹ بند کے فیصلے کو جائر قرار دیتے ہوئے اسے برقرار رکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے مودی سرکار کی نوٹ بندی کو چیلنج کرنے والی 58 عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے مرکز کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس عبدالنذیر کی سربراہی والی 5 ججز کی آئینی بینچ نے کہا کہ’ اقتصادی فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ غور طلب کہ مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد پورا ملک نوٹ بدلنے کے لیے لائنوں میں کھڑا رہا۔





