بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

شہری ہلاکتوں کے خلاف راجوری میں احتجاجی مظاہرے

جموں 02 جنوری : شہری ہلاکتوں کے خلاف راجوری ضلع میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے اور دھرنا دیا۔
مظاہرین نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی او رملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کے روز راجوری کے ڈانگری گاوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں چار عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف راجوری کے متعدد علاقوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
مظاہرین نے بتایا کہ راجوری میں آئے روز ملی ٹینسی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کارگر اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گر چہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی شہری ہلاکتوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔
مظاہرین نے بتایا کہ جب تک کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا راجوری کا دورہ نہیں کرتے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img