بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

وطن پرست کمزور کیوں؟

بھارت کی آوازکو دنیا بھر میں الگ اور منفرد پہچان ملی ہے اور کوئی ملک یاطاقت بھارت کو کمزور نہیں کر سکتا ہے۔

بلکہ اس ملک کےساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والا خود ٹوٹ جائے گا ۔ملک کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کئی روز سے اس طرح کے بیانات مختلف تقاریب کے دوران دیتے آئے ہیں ۔

اس بات سے کسی کو انکار نہیں ہے کہ بھارت کے وجود میں آنے سے اس ملک کے خلاف کئی سازشیں مختلف ممالک نے رچائی ہیں،کئی مرتبہ اس ملک کےخلاف جنگ تھوپی گئی لیکن ہر بار بھارت کی جیت ہوئی ہے اور آئندہ بھی ہو جائے گی۔

اگر خدانہ خواستہ کسی ملک نے اس طرح کی حرکت کی ،چاہے وہ چین جیسا طاقتور ملک ہی کیوں نہ ہو ۔یہ بھارت کی حکومت کی ہی جرت ہے جس کے وزیر اعظم نے امریکہ جیسے سپرپاﺅر کےخلاف سینہ ٹھوک کر بات کہی ہے ۔روس۔ یوکرین جنگ کے دوران بھی امریکہ نے اپنے طاقت کا مظاہرہ کر کے دونوں ممالک کے درمیان صلاح جوئی کی او اس دوران اقوام متحدہ کے کہنے کے باوجود ایران سے تیل خرید لیا ۔

یہ طاقت کی بنیاد پر ہی سب کچھ ہو رہا ہے ۔ہندوستا ن آبادی ،فوج اور جمہوریت کے لحاظ سے دنیا کے تمام ممالک سے بڑھ کر ہے ،یہی وجہ ہے کہ روس ،چین ،امریکہ ،جاپان اور سعود ی عرب جیسے ممالک اس ملک کےساتھ دوستانہ ماحول قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔اقتصادی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں اشتراک کرتے ہیں ۔

بھارت کو اگر کوئی خطرہ ہے، تو وہ اسکی اندرونی سازشوں سے ہے جو اس ملک میں بیٹھ کر مختلف ممالک کے ایجنٹ دن رات کام کرتے رہتے ہیں ۔ان سازشوں کو کمزور اور ناکام کرنے کی ضرورت ہے ۔چند افراد کو دوست بنانے سے کام نہیں چلے گا بلکہ سب کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا ،اگر کسی کو الگ تھلگ کرنا ہے تو صرف ملک دشمن عناصر کو جو فی الحال اس ملک میں روز بروز طاقتو ر بن رہے ہیں اور وطن پرست لوگ کمزور دکھائی دے رہے ہیں جس کی مثال وادی سے بخوبی ملتی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img