بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
25.6 C
Srinagar

والدہ ہیرابا کے انتقال پر وزیراعظم مودی نے خراج عقیدت پیش کیا

احمدآباد، 30 دسمبر : وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا با کا 100 سال کی عمر میں احمدآباد کے یو این مہتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے علی الصبح 3.30 بجے آخری سانس لی۔ انہیں منگل کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مسٹر مودی کل بھی اسپتال میں اپنی والدہ کو دیکھنے گئے تھے۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا، ’’ شاندار صدی کا ایشور کے چرنوں میں اختتام، اپنی والدہ میں میں نے ہمیشہ بھگوان کا روپ دیکھا ہے جس میں ایک تپسوی کا سفر، ایک بے لوث کرم یوگی کی علامت اور اقدار کے تئیں زندگی شامل ہے۔ ‘‘

مسٹر مودی نے مزید کہا ’’ جب میں ان سے 100 ویں سالگرہ پر ملا تو انہوں نے ایک بات کہی تھی جو ہمیشہ یادرہتی ہے کہ ’ کام کرو دانشمندی سے اور زندگی گزارو پاکیزگی سے‘‘۔

والدہ کے انتقال کے بعد مسٹر مودی نئی دہلی سے احمد آباد روانہ ہوئے۔ انہیں آج کولکتہ میں کئی پروگراموں میں شرکت کرنی تھی۔ ذرائع کے مطابق وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کچھ پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img