بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

کشمیر میں لوگوں کو سردی کی شدت سے قدرے راحت، پہلگام سرد ترین جگہ

سری نگر،26 دسمبر: محکمہ موسمیات کی طرف سے ہلکے درجے کی برف باری کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں لوگوں کو سردی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 26 سے 30 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
بتادیں کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img