جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

رام بن میں گیس سلینڈروں سے بھری ٹرک حادثے کا شکار، دو افراد لقمہ اجل

جموں،26 دسمبر: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں پیر کی علی الصبح گیس سلینڈروں سے لدی ایک ٹرک ایک گہری کھائی میں جا گرنے سے دو افراد بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ کے نزدیک پیر کی علی الصبح قریب چار بجے سری نگر سے جموں جا رہی ایک ٹرک جس میں خالی گیس سلینڈر بھرے ہوئے تھے، لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس،کیو آر ٹی اور فوج کی مشترکہ ٹیمیں بچاؤ آپریشن میں جٹ گئیں اور دو لاشوں کو بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بچاؤ آپریشن ہنوز جاری ہے اور لاشوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img