منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

صارفین کا قومی دن

آج ہفتہ کو صارفین کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ پورے ملک میں اس حوالے سے تقریبات کا اہتمام ہورہا ہے،جس میں انتظامی افسران ، سماج کے ذی حس لوگ صارفین کو حاصل خصوصی اختیارات کا ذکر کریں گے۔1986ءمیں صارفین کے تحفظ کے حوالے سے صدر ہند نے ایک بل پاس کی تھی ۔ اگرچہ اس کے بعد مختلف ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں حکومتوںنے مختلف قانون بھی بنائے ،جن کے ذریعے صارفین کو مزید تحفظ فراہم کرنے اور آپسی تنازعات حل کرنے کیلئے طریقہ کار عمل میں لایا گیا تاہم پھر بھی صارفین کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جبکہ بازاروںمیں ناقص اور غیر معیاری اشیاءبغیر کسی رکاوٹ کے فروخت کیا جارہا ہے ۔

جہاں تک وادی کشمیر کا تعلق ہے یہاں بھی حالات اس حوالے سے کچھ مختلف نہیں ۔حال ہی میں انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ کیلئے پولیس افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ بازاروں میں گرمی کے موسم میں فروخت ہورہی مختلف چیزوں کیلئے معیار کا معائینہ کرے ۔

اس حوالے سے پولیس افسران کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں دوکانوںمیںفروخت ہونے والے گرمی کے آلات کا معیار کیا گیا کہ آیا یہ آلات معیار پر اترتے ہیںیا نہیں ، ان مصنوعات میں گیس ہیٹر، بلاور، پاور کمل شامل ہے ۔

یہ ایک اچھا قدم ہے لیکن دوکانداروں سے زیادہ وہ کمپنی والے اس کے لئے ذمہ دار ہیں جو باضابطہ طور سرکاری رجسٹریشن کے تحت یہ سامان تیار کرتے ہیں اور ان کے بڑے بڑے کارخانے ہیں ۔ دوائیوں کا بھی یہی حال ہے ، غیر معیاری ادویات بغیر کسی رکاوٹ کے بازاروں میں فروخت کی جارہی ہیں ۔

سرکاراور انتظامیہ کو اُن فیکٹری مالکان کےخلاف کارروائی کرنی چاہئے جو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے جبکہ ایسی غیر قانونی فیکٹریوں کو سربمہر بھی کیاجانا چاہئے جو غیر معیاری ادویات بنا کر بازاروں میں متعارف کررہی ہیں ۔

ایسے ہزاروں دکانداربھی ہیں جنہیں یہ پتہ نہیں چلتا کہ اصلی کون ہے اور نقلی کون اور چیزیں دیکھ کر فرق تو نہیں کر سکتے بلکہ ان چیزوں کی شکل وصورت اور پیکینگ ایک جیسی ہوتی ہے ۔

صارفین کا قومی دن منانا اچھی بات ہے لیکن صارفین کو باخبر رکھنا اور اُن لوگوں کےخلاف کارروائیاں عمل میں لانا بہت ضروری ہے جو مضر صحت اور نقصان دہ چیزیں بازاروں میں جان بوجھ کر فروخت کرتے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img