نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری ،شہر خاص کے گواجوارہ علاقے میں تقریب ،تاجروں کے مسائل حل کرنے کا کیا گیا عہد
نیوزڈیسک
سرینگر: سینٹرل ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس ایسوسی ایشن سرینگر(سی ٹی ایم اے) کے نومنتخب عہدیداروں کی حلقف برادری کی ایک تقریب ہفتہ کو منعقد ہوئی ۔یہ حلف برداری کی تقریب رحمت کمیونٹی ہال ملک صاحب گوجوارہ میں منعقد ہوئی ۔تقریب کا آغاز تلاوت ِ قرآن پاک سے ہوا ۔
سینٹرل ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس ایسوسی ایشن سرینگر(سی ٹی ایم اے) کے سر پرست اعلیٰ حاجی عبدالرشید میر نے نو منتخب عہدیدارا ن سے حلف لیا ۔جن عہدیداران نے حلف لیا ،اُن میں سی ٹی ایم اے کے نو منتخب صدر حاجی مشتاق احمد داریل ، سیکریٹری جنرل اور دیگر عہدیداران شامل ہیں ۔
تقریب میں مقامی پولیس تھا نوں کے ایچ ایچ اوز اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس تقریب میں خاص طور پر شہر خاص ویلفیئر کواڈی نیشن کمیٹی اور سیول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر سی ٹی ایم اے کے نو منتخب صدر حاجی مشتاق احمد داریل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کرنے کے لئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے جبکہ وہ تاجروں کی فلاح وبہبود کے لئے پر عزم ہیں ۔انہوں نے تاجروں کی جانب سے اُن پر اعتماد کرنے کے لئے اُن کا شکریہ ادا بھی کیا ۔