جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
20.7 C
Srinagar

بجلی فیس میں اضافہ،عوام احتجاج

وادی میں سردی شروع ہوتے ہی بجلی کی پیداوار میں قلت محسوس کی جاتی ہے ،محکمہ کٹوتی شیڈول شروع کر کے ضرور عوام کو ناراض کرتا ہے ، لیکن جہاں تک بجلی فیس بڑھانے کا تعلق ہے، یہ قدم پہلی بار اس طرح اُٹھایا گیا ہے کہ صارفین کو بجلی بلوں نے حیران کر دیا۔صارفین کوپہلی مرتبہ دوگنی بل موصول ہوئیں۔

اس معاملے کو لیکر کہیں کہیں احتجاج اور مظاہرے بھی ہورہے ہیں لیکن اس دور میں احتجاج کی کوئی قدر وقیمت نہیں ہے کیونکہ ہڑتال ،احتجاج اور مظاہروں کا دور اب نہیں رہا ہے ۔

لہٰذا اس معاملے پر شور مچانے سے کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ہاں اگر ایل جی انتظامیہ چاہے تو لوگوں کو کسی طرح راحت دے سکتی ہے ۔

جہاں تک اس معاملے پر سیاست کرنے کا تعلق ہے وہ ہرگز کامیاب نہیں ہو گی،موجودہ مرکزی سرکار اس قدر طاقتور ہے کہ وہ کچھ بھی کو سننے کیلئے تیار ہی نہیں، چاہے بجلی فیس کے بارے میں ہی بات کیوں نہ ہو ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img