جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
27.8 C
Srinagar

چین غلطی نہیں کر سکتا

چین کی دراندازی سے متعلق ملک کے وزیر دفاع، راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں موجود ممبران کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک عالمی طاقت ہے جو اپنی زمین کی ایک اینچ پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور سرحدوں پر ملک کے جانباز جوان تعینات ہیں ،جو دشمن پر ہر وقت نظریں جمائے رکھے ہوئے ہیں ۔

خبروں میں یہ بات کہی گئی تھی کہ ارناچل پردیش سرحد پر چینی فوجیوں نے دراندازی کی ہے اور ا س دوران ملک کے چند سپاہی زخمی بھی ہو گئے ۔

میڈیا کا جہاں تک تعلق ہوتا ہے وہ ہمیشہ اس طاق میں رہتا ہے کہ کوئی ایسی خبر سامنے آئے جس سے چینل کی ٹی آرپی بڑھ جائے اور لوگ خبر پر تبصرہ کریں ۔

جہاں تک ہند چین تعلقات کا تعلق ہے ،یہ برصغیر کے ایسے دو ممالک ہیںجو نہ صرف آبادی کے لحاظ سے بڑے ہیں بلکہ یہاں عالمی طاقتو ں کو مال فروخت کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔

جہاں تک چین کا تعلق ہے وہ ہرگز اس طرح کی کوئی حماقت نہیں کر ے گا جس سے اُسکو تجارتی نقصان سے دوچار ہونا پڑے۔

کیونکہ موجودہ دور میں فوجی جنگ کی بجائے اقتصادی جنگ کو ترجیح دی جاتی ہے اور اس حوالے سے بھارت اور چین د و اہم مارکیٹ ہیں ،جہاں روزانہ اربوں روپے مالیت کی خرید وفروخت ہوتی ہے، جہاں تک چین کا تعلق وہ سیاسی طور اس طرح کی غلطی ہرگز نہیں کر سکتا ہے کہ بھارت سے دشمنی مول لے ۔

تاہم جہاں تک سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کا تعلق ہوتا ہے وہ گھر سے دور دن رات اپنی ڈیوٹی میں وقت صرف کرتے ہیں اور کبھی کبھار اس طرح کی چھوٹی موٹی حرکتیں آپس میں کرتے رہتے ہیں اور میڈیا ان باتوں کو بڑھ چڑھ کر اُچھالتا ہے ۔

جی 20گروپ کی بھارتی صدارت چین نے بھی دل سے قبول کی ہے اور چینی حکام باخبر ہیں کہ بھارت ایک طاقتور ملک ہے ،لہٰذاوہ ہرگز کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لے سکتا ہے ۔

اس طرح کی خبروں کو زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے، جو صرف میڈیا کو میدان میں آگے لے جانے کیلئے نشر کی جاتی ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img