منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

محسو س ہونے نہیں دیتے

وادی میں موسم نے بدلی کروٹ اور لوگوں نے بھی راحت کی کسی حد تک سانس لی۔میدانی علاقوں میں اگرچہ برف نہیں ہوئی تاہم پہاڑی علاقوں میں برف ہونے سے سردی کی لہر میں کمی آگئی ۔

ویسے بھی چلہ کلان کی آمد ہے اور لوگ تیاریوں میں مصروف ہیں اسی لئے وہ چلہ کلان سے قبل ہریسہ کھاتے ہیں تاکہ اُن میں اچھی خاصی گرمی رہے اور وہ بہ آسانی چلہ کلان کا مقابلہ کر سکں ۔

ویسے تو لگ بھگ تین مہینے سردی کے ہیں اور اکثر کشمیری ملازم اور تاجر زیادہ ترجموں چلے جاتے تھے لیکن دربارمﺅ کے خاتمے سے اُن پر بھی روک لگ گئی ،وہ اب جو ق درجوق جموں جانے کے بجائے زیادہ تر وقت وادی میں ہی شوق سے گذارتے ہیں ۔

یہ دوسری بات ہے کہ اُن کے بیوی بچے انہیں جموں مﺅ کرنے کے لئے تنگ کرتے ہیں مگر سرکار نے جو ملازمین کو مکمل ڈیوٹی دینے کیلئے جنگ چھیڑی ہے اُسکو ملازمین غیر حاضری کی صورت میں برداشت نہیں کر پائیں گے ۔

شاید اسی لئے وہ برف وباراں میں رہ کر دلبرداشتہ ہو رہے ہیں لیکن کسی کو محسوس ہونے نہیں دے رہے کہ ہم تنگ آچکے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img
گزشتہ مضمون
اگلا مضمون