جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

بجلی کی آنکھ مچولی

سردی کے ان ایام میں سرکار انعام کے بطو ر مزید سردی دیتی ہے کیونکہ بجلی کی آنکھ مچولی اس قدر ہوتی ہے، بیچاری مجبور آنکھیں روتی ہے ۔وادی کی نسبت جموں میں اچھی پاﺅر سپلائی رہتی ہے ۔

کہا جاتا ہے کہ وادی میں سردی کے ایام کے دوران ندی نالوں اور دریاﺅں میں پانی کم ہوتا ہے جس وجہ سے بجلی کی پیداوار بھی کم ہوتی ہے ۔اسی لئے کٹوٹی کی جاتی ہے ۔

سنا ہے کہ وادی سے ہزاروں میگاواٹ بجلی ٹنل کے اُس پار سستے دام فروخت کی جاتی ہے، اسی لئے جموں اور دہلی ،پنجاب کے لوگ سردی کے ان ایام میں اچھا خاصہ آرام کرتے ہیں ۔

بیچارے وادی کے لوگ ٹھٹھرتی سردی سے بے آرام ہوجاتے ہیں اور اللہ بھروسے یہ دن گذارتے ہیں کیونکہ کٹوتی شیڈول پر بھی کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا ہے بلکہ بجلی آتی جاتی رہتی ہے اور لوگ سردی سے کانپ جاتے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img