جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

گھریلو کھانا مفید ۔۔۔۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح وادی میں بھی فاسٹ فورڈ کا چلن روزبروز عام ہوتا جارہاہے اور ا س حوالے سے رو ز نئے ریسٹورانٹ، پیزا شاپ اور اسطرح کے کافی شاپ کھل رہے ہیں ۔

اکثر اسکولی بچے ،کالج طلباءوطالبات گھروں میں کھانا نہیں کھاتے ہیں بلکہ ان ہی ریسٹورانٹس میں جا کر کھاتے پیتے ہیں ۔

وادی کشمیر کی ایک الگ جغرافیائی حیثیت اور موسمی صورتحال ہے جہاں زیادہ تر سرد موسم رہتا ہے اور سر د موسم میں ہمارے اسلاف موسمی حالات کے مطابق کھاتے پیتے تھے اور اسطرح ان کی صحت ٹھیک رہتی تھی اور وہ بہتر ڈھنگ سے کام کاج بھی کرتے تھے اور موسمی تبدیلیو ں کا بھی اچھا خاصا مقابلہ کرتے تھے ۔جہاں تک نوجوان پود کا تعلق ہے وہ ذہنی طور بہت طاقتور اور مضبوط ہوتی ہے ۔

کمپوٹر اور انٹرنیٹ کے ا س جدید دور میں وہ ہر محاذ پر ملک کے دیگر بچوں کے سامنے اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہوتے ہیں اور آئی اے ایس ،جے ای ای اور نیٹ امتحانوں میں کامیابی اور اعلیٰ مقام حاصل کرتے ہیں مگر جہا ں تک ان بچوں کی صحت کا تعلق ہے، یہ بچے جسمانی طور بہت کمزو ر ہوتے ہیں ،کیوں کہ اُنہیں صحت مند غذاءنہیں مل رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بچوں کو وہ طاقت اور مضبوطی کھانے پینے میں نہیں ملتی ہے جو انہیں بچپن کے ایام میں ملنی چاہیے اگر یوں کہا جائے کہ آج کے بچے جان بوجھ کر وہ کھانا کھاتے ہیں، جو اُن کی صحت اور نشوونماءکیلئے بہتر اور کارآمد نہیں ہوتی ہے، تو بیجانہ ہو گا ۔

بچوں کو گھروں میں کھانے پینے کی عادت ڈالنی چاہیے اور ایسی چیزیں کھانی چاہیے ،جو اُن کی صحت کیلئے بہتر ثابت ہو سکے اور باہر کے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے جن میں زیادہ ملاوٹ ہوتی ہے جن سے انسانی صحت خراب ہوتی ہے اور مختلف امراض میں انسان مبتلاءہوتا ہے ۔

باہر اگر کھانا بھی پڑے تو صفائی اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ صحت اثر انداز نہ ہو جائے جیسا کہ آج کل کے بچوں کو ہوتا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img