منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

بڑی کمپنیوں کو بند کرنے یا ملازمین کی چھٹی سے پہلے حکومت سے اجازت لینا ضروری ہے: بھوپیندر یادو

نئی دہلی، 8 دسمبر : حکومت نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ 100 سے زیادہ ملازمین والی کمپنیوں کے لئے کمپنی کو بند کرنے یا ملازمین کی چھٹی کرنے سے پہلے حکومت سے اجازت لینا ضروری ہے۔

محنت اور روزگار کے وزیر بھوپیندر یادو نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران مارکسسٹ اے اے رحیم کے سوال کے جواب میں کہا کہ صنعتی تنازعات ایکٹ 1947 کے تحت جس بھی کمپنی میں 100 سے زیادہ ملازمین ہیں اسے کمپنی کو بند کرنے یا ملازمین کی چھٹی سے پہلے متعلقہ حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹ کے التزام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھنٹی غیر قانونی ہے۔ ایکٹ میں چھٹی کے لیے ملازمین کو علیحدہ رقم دینے کا بھی التزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دائرہ اختیار کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومتیں وقتاً فوقتاً ملازمین کے مفادات کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کرتی ہیں۔

مسٹر رحیم نے ملٹی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں میں برطرفی کے بارے میں سوال پوچھا تھا۔

مسٹر یادو نے کہا کہ سرکاری سطح پر ایسی کمپنیوں میں ملازمین کی چھنٹی کے بارے میں کوئی اعداد و شمار نہیں رکھے جاتے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img