جموں8 دسمبر: جموں وکشمیر کے مینڈھر پونچھ میں بارودی شیل کو برآمد کرکے بعد میں اُس کو ناکارہ بنایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز اسکول کے نزدیک بچے کھیل رہے تھے کہ اسی اثنا میں اُن کی نظر ایک پرانے شیل پر پڑی ۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور شیل کو تحویل میں لیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
یو این آئی





