اپنے پیرو ں پر کھڑا ہونا بے حد ضروری

اپنے پیرو ں پر کھڑا ہونا بے حد ضروری

اس بات میں کسی شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ ملک بڑی تیزی کےساتھ ترقی کی اُو ر جارہا ہے اور غالباً یہی وجہ ہے کہ جی۔ 20ممالک کی صدارت بھارت کو سونپی گئی جو کہ ہر وطن پرست کیلئے فخر کی بات ہے۔

ملک کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گزشتہ روز اس بات کا عندیہ دیا کہ بھارت ایک عالمی آواز برصغیر کے لوگوں کیلئے بن رہا ہے، جو غربت وافلاس کے خاتمے کیلئے اور ماحولیات کو برقرار رکھنے کیلئے نہ صرف بات کرے گا بلکہ عملی طو ر تمام ممالک کےساتھ اس حوالے سے اشتراک کرے گا ۔

یورپی ممالک کی نسبت برصغیر میں غربت ،افلاس ،تعلیمی کمزوریاں ،ماحولیاتی بگاڑ نظر آرہا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے نہ صرف مشترکہ حکمت عملی تیار کرنی کی ضرورت ہے بلکہ عام لوگوں کو بھی اس حوالے سے اپنا بھرپور رول ادا کرناہوگا ۔

کسی بھی ملک میں تب تک ہر محاز پر بہتری نہیں آسکتی ہے جب تک نہ اُس ملک کے لوگ خود اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر اپنی مدد آپ کرنے کا سبق نہ سیکھیں، جو انسان اپنی مدد خود کر سکتا ہے وہی دوسرو ں کی مدد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

جہاں تک ہندوستان کا تعلق ہے یہ ملک دھیرے دھیرے ہر محاذ پر خود کفیل ہو رہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرنے کے علاوہ تعلیم وتربیت ،خود روزگار اورپیداواری صلاحیتوں کو بروئے کار لانا اور اپنے ارد گرد ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے میں سرکار جدوجہد کر رہی ہے ۔ان ہی کوششوں کو دیکھ کر جی۔ 20ممالک نے بھارت کو اپنا تاج تسلیم کیا ہے تاکہ مزید شعبوں میں بہتری لائی جائے ۔

یہ اُن لوگوں کیلئے چشم کشا ہے جو بھارت کو کمزور کرنے کی سازش رچا رہے ہیں اور اس ملک میں اندرونی کمزوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔یہاں یہ بات کہنا بے حد لازمی ہے کہ ملک میں میڈیا اداروں کو آزادی سے کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے تاکہ یہ ادارے بھی ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا رول نبھا سکں اور حکمرانوں کی کمزوریوں کی نشاندہی کر سکیں تاکہ اُن کمزوریوں کا بھرپور علاج کیا جا سکے جو غالباً حکمرانو ں کی نظروں سے اُوجھل ہیں، جن پر دھیان دینے کی بے حد ضرورت ہے۔

تاکہ دشمنوں کو اس ملک کے خلاف پروپگنڈا کرنے کا ہرگز موقع نہ ملے ۔میڈیا ادارے ہی وہ واحد ادارے ہیں، جو عوام اور حکام کے درمیان پل کی حیثیت سے کام کررہے ہیں اور عوام میں مثبت سو چ پیدا کر سکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.