بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
20.1 C
Srinagar

ہر ایک کو آگے آنا ہو گا

وادی میں نشیلی ادویات کی خرید وفروخت اور نوجوانوں کا اس خطرناک وباءکی جانب مائل ہونا ،نہ صرف قوم وملت کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، بلکہ اس بڑھتے ہوئے رجحان سے یہاں کی صدیوں پرانی صوفی روایات کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔یہ بات مشاہدے میں آرہی ہے کہ و ادی میں ڈرگ مافیا سرگرم ہے اور نشیلی ادویات کے کاروبار کو روزبروز فروغ مل رہا ہے ۔

نوجوان اس خطرناک اور جان لیواءوباءکی جانب بڑی تیزی سے مائل ہو رہے ہیں ۔محکمہ پولیس اور دیگر غیر سرکاری ادارے اگرچہ اس وباءکو روکنے کیلئے شدومد سے کام کر رہے ہیں اور اس وباءسے پیدا ہو رہی صورتحال کے بارے میں سمینار اور کانفرنسیں کر رہے ہیں۔ تاہم پھر بھی اس حوالے سے بڑے بڑے اسکینڈل منظر عام پر آرہے ہیں ۔

وادی میں روزانہ نشیلی ادویات چرس،افیم اور دیگر مضر صحت ڈرگ کی تجارت میں ملوث افراد کو پولیس گرفتار کر رہی ہے لیکن پھر بھی اس وباءکے پھیلاﺅ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

دانشور حلقوں کا کہنا ہے کہ اسکی کئی وجوہات ہیں۔ایک بات صاف ہے کہ اس کاروبار میں جو سرکردہ اور مرکزی کردار ادا کرنے والے سرمایہ دار ملوث ہیں ،اُن کے ہاتھ بہت لمبے ہیں ،اُن کا اثر ورسوخ حد سے زیادہ ہے اور وہ اس تجارت کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کیلئے پانی کی طرح پیسہ بہا رہے ہیں ۔

یہ بھی ایک بہت بڑی وجہ ہے اس تباہی کے پھیلاﺅ کی ۔پولیس اگر چہ چھوٹے لوگوں کی لگام کَس رہی ہے اور درجنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیتی ہے ، مگر یہ لوگ بھی چند مہینوں تک جیل میں مفت روٹیاں مار نے کے بعد رہاہوتے ہیں ۔

اس دوران ڈرگ مافیا اعلیٰ کردار ادا کرنے والے دیگر نوجوانوں کو اپنی تجارت میں ملوث کرتے ہیں کیوں کہ بے روزگاری کے عالم میں وہ روزی روٹی کیلئے سرگرداں ہوتے ہیں ۔

لہٰذا ان کو ملوث کرنا بہت ہی آسان بن جاتا ہے ۔ادھر یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ اس تباہی کو پھیلانے میں بہت سارے لوگوں کا ہاتھ ہے، جو اس بناءپر اپنے منصوبات کو عملانے کے طاق میں ہوتے ہیں ۔

غرض اس وباءکو روکنے میں صرف پولیس یا غیر سیاسی تنظیمیں ہی کا رگر ثابت نہیں ہو سکتیں بلکہ اسکے خاتمے کیلئے عام لوگوں کو محلہ سطح پر سرگرم ہونا چاہیے اور ایماءمساجد ،علماءودانشور اور علاقے کے ذی شعور لوگوں کو آگے آنا چاہیے۔ تاکہ اس خطرناک وباءکا خاتمہ ممکن ہو سکے جو قوم وملت کے خاتمہ کا سبب بن رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img