لیفٹیننٹ گورنر نے این اِی پی ۔ 2020 کے کلیدی اقدامات کا آغاز کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے این اِی پی ۔ 2020 کے کلیدی اقدامات کا آغاز کیا

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پدم شری پد ما سچدیو گورنمنٹ پی جی کالج فار وومن گاندھی نگر میں منعقدہ ایک تقریب میں قومی تعلیمی پالیسی ۔ 2020 کے کلیدی اَقدامات کا آغاز کیا۔
محکمہ میں این اِی پی ۔2020 کے کامیاب عمل آوری کی تکمیل کے لئے شفافیت اور جواب دہی لانے کی خاطر مختلف ڈیجیٹل اقدامات جیسے اِی۔ سمارتھ پورٹل ، فیڈ بیک پورٹل ، بائیو میٹرک حاضری پورٹل ، سپرو پورٹل اور سالانہ ٹرانسفر پورٹل شروع کئے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ بین الضابطہ نصاب اور کثیر الشعبہ تعلیم مستقبل کے اِختراع کاروں اور لیڈروں کی تربیت دینے کے لئے قومی تعلیمی پالیسی کے مرکز میں ہیں۔
اُنہوں نے کہا ،” ماحولیاتی ، سائنسی ، تکنیکی تبدیلی او ر گلوبلائزیشن نے سماجی و اِقتصادی تبدیلیوں کی رفتار میں اِضافہ کیا ہے ۔ مسائل پر مبنی سیکھنے کے طلباءکو حقیقی دُنیا کے حالات سے واقف کرے گی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے گی۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ہندوستان کو نالج سپر پاور بنانے میں اہم کردا ر اَدا کرے گی ۔اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ سرکاری تعلیمی اِدارے پرائیویٹ اِداروں کے برابر مطلوبہ آلات اور وسائل سے لیس ہیں،ہمیں اَپنی قومی اور عالمی درجہ بندی کا جائزہ لینے اور اِصلاحی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ 2022-23ءکے سیشن سے تمام کالجوں کے یوجی پروگرام میں نافذ کردہ سفارشات نظر یاتی علم اور عملی مہارتوں کے درمیان فرق کو ختم کریں گی ، تحقیق کے لئے وسائل ، اِنتخاب اور ڈگری پروگرام کو مکمل کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تعلیمی شعبے میں ہونے والی تبدیلی پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے کہ مستقبل کی اعلیٰ تعلیم او رسیکھنا ایک لیکووِڈ لرننگ ماڈل پلیٹ فارم کی طرح زیادہ متحرک ، موافقت پذیر اور ذاتی نوعیت کے ہوں گے تاکہ طلباءکو تیزی سے بدلتی ہوئی دُنیا میں متنوع او ر جامع علم کی خاطر تیار کیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ اَساتذہ اور طلباءکو کلاس روموں کی رِی آرگنائز کرنے کے لئے سائنس اور ہیو مین ٹیز میں ہونے والی پیش رفت سے فائدہ اُٹھانے کی ضرورت ہے اور کام کرنے والے دُنیا کے تجربے کو زیادہ تر تحقیق اور اَقدار پر توجہ مرکو ز کرنے کی ضرورت ہے جو آج اور آنے والے کل کے لئے متعلقہ ہنروں اور علم فراہم کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی اِختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں دیرپا تکنیکی ترقی ان لوگوں کے ذریعے چلائی جائے گی جو بین الضابطہ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں میں مستقبل پر مبنی ہنروں کو فروغ دینے ، تحقیق کو فروغ دینے اور اکیڈیمی اور صنعت کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈگری کالجوں کی حوصلہ اَفزائی کی جائے گی کہ وہ سکل ڈیولپمنٹ کورسز شروع کریں جن کی شناخت سکل سیکٹر کونسل سے نیشنل سکلز کوالیفکیشن فریم ورک ( این ایس کیو ایف ) کے تحت کی جائے گی۔ یہ کورسز اِنڈسٹری کے اشتراک سے پڑھائے جائیں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِبتدائی مرحلے میں سکل ڈیولپمنٹ کورسز شروع کرنے کے لئے 50 کالجوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَساتذہ اور فیکلٹی ممبران سے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم میں سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کو فروغ دیں ۔اُنہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ تنقیدی سوچ کو پروان چڑھائیں۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کو مستقبل کے لیڈر بننے کی خاطر تیار کرنے کے لئے تمام وسائل کے مو¿ثر اِستعمال کی ضرورت پرروشنی ڈالی۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تعلیمی اِداروں کو تعلیم کے ذریعے طلباءکو بااِختیار بنانے، انہیں ہنر مندی کی تربیت اور جدید تعلیم فراہم کرنے کےلئے جاب مارکیٹ کی متحرک ضروریات کی ذمہ داری پر زور دیا۔اُنہوں نے یونیورسٹیوں پرزور دیا کہ وہ کورس کے مواد پر نظر ثانی میں باقاعدگی سے مشغول ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں این اِی پی 2020 کی عمل آوری میں کنڈر گارٹن سے لے کر پی ایچ ڈی فراہم کرنے میں سب سے آگے ہوں گے ۔
پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ روہت کنسل نے این اِی پی ۔ 2020 کی عمل آوری کے لئے محکمہ اعلیٰ تعلیم کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات پرروشنی ڈالی۔ اُنہوں نے آج شروع کئے گئے اَقدامات کی اہم خصوصیات پر بھی بات کی۔
اِس موقعہ پر جموںوکشمیر کے اعلیٰ تعلیم محکمہ کے ساتھ سکاسٹ جموں ، سکاسٹ کشمیر ، جموں یونیورسٹی ، کشمیر پرنیورسٹی کے درمیان طالب علموں کو بہتر طریقے سے آراستہ کرنے کے لئے بالترتیب زراعت پر مبنی ہنروںاور تحقیق پر مبنی علم ، لائف سکلز کورسز او رکالجوں کی رہنمائی کے اشتراک کے لئے مفاہمت ناموں پر دستخط بھی کئے گئے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ” قومی تعلیمی پالیسی کو عملانا “ پر ایک کتاب جاری کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف کالجوں کے پرنسپلوںکو این اے اے سی کی منظوری حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔
اِس موقعہ پر مقامی فنکاروں نے شاندار ثقافتی پرفارمانس کا مظاہر ہ کیا جس میں جموںوکشمیر کی ثقافت اور ورثے کو اُجاگر کیا گیا ۔
اِفتتاحی تقریب میں وائس چانسلر ای ایم وی ڈی یو پروفیسر رویندر کمار سنہا،وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان ، وائس چانسلر سکاسٹ جموں ڈاکٹر جے پی شرما، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد گنائی ، وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر بچن لال ، ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر یاسمین عشائی ، پرنسپل پی ایس پی ایس گورنمنٹ پی جی کالج برائے خواتین گاندھی نگر پروفیسر مینو مہاجن ،سربراہان ، مختلف کالجوں کے پرنسپلوں او رطلبا ءکی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.