بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
20.1 C
Srinagar

جان ہے تو جہاں ہے

وادی میں دھیرے دھیرے سردی بڑھ رہی ہے۔ ہمیشہ کی طرح امسال بھی قبل ازوقت اچھی خاصی سردی ہے اور وادی میں محکمہ تعلیم نے بھی اب اسکولی بچوں کیلئے تعطیلات کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں باضابطہ ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیاہے جس کے رو سے پہلے مرحلے میں 5ویں جماعت تک زیر تعلیم بچوں کو سردیو ں کی چھٹیاں دی جائیں گی اور اُسکے بعد باقی کلاسوں کی بھی مرحلہ وار چھٹیاں دی جائیں گی ۔شدید سردیوں کی وجہ سے بچے اور بزرگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلاءہو رہے ہیں اور کئی نوجوانوں کو دل کا دورہ بھی پڑ جاتا ہے ۔

موت اگر چہ ایک اٹل حقیقت ہے اور کوئی بھی جاندار اس سے ہرگز بچ نہیں سکتا ہے لیکن کبھی کبھار انسان خود کشی کر کے اپنی جان لے لیتا ہے۔ کھانے پینے میں احتیاط نہیں کرتا ہے ،سردی سے بچنے کیلئے صحیح ڈھنگ سے کپڑے نہیں پہنتے ہیں ،گھروں میں زیادہ گرمی رکھنے کے باوجود ونٹیلیشن کا انتظا م نہیں رکھتے ہیں۔

ان تمام وجوہات کی وجہ سے انسان بیمار ہو جاتا ہے پھر اسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلینکوں پر بیماروںکی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں اور یہاں سے ہزاروں روپے خرچ کر کے ادویات کی بوریاں لیکر جاتے ہیں ۔

لوگوں کو چاہیے کہ وہ سردی کے ان ایام میں احتیاطی تدابیر سے کام لیں تاکہ وہ سردی سے لگنے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور قیمتی ادویات بھی استعمال نہ کرنا پڑے جن کے کھانے سے مزید بیماریا ں جنم لیتی ہیں ۔

پرانے ایام میں ہمارے اسلاف سردی کے موسم سے قبل ہی سردی سے بچنے کیلئے تیاریاں کرتے تھے اور مختلف چیزیں کھانے سے پرہیز کرتے تھے ہمیں اسلاف کے اُن قدیم طریقوں سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے ،سراور پیر گرم رکھنے کیلئے ٹوپی اور جرابے پہنے چاہیے نہ کہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ننگے سر اور ننگے پیر گھوم کر خود کو صحت مند اور طاقتور سمجھنا چاہیے بلکہ اپنی صحت کو محفوظ رکھنے کیلئے احتیا ط برتنی چاہیے کیونکہ جان ہے تو جہاں ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img