بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

اننت ناگ کے ڈونی پورہ سنگم میں محکمہ بجلی کے دفتر میں آگ

سری نگر،29 نومبر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنگم بجبہاڑہ علاقے میں منگل کی صبح محکمہ بجلی کے دفتر میں آگ لگ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے ڈونی پورہ سنگم علاقے میں منگل کی صبح قریب سوا دس بجے محکمہ بجلی کے ’بیل سیکشن‘ میں آگ لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگتے ہی فائر ٹندڑس کو جائے واردات پر طلب کیا گیا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے

ادھر ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی علاقے میں دوران شب آگ کی ایک وار دات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img