کام ہو رہا ہے لیکن۔۔۔۔؟

کام ہو رہا ہے لیکن۔۔۔۔؟

آج کل وادی میں گیت سنگیت ،ڈراما اور مختلف کانفرنسوں کا سیزن چل رہا ہے یعنی ہرجانب اسطرح کے پروگرام منعقد ہورہے ہیں۔

یہ ایک اچھی شروعات ہے کیونکہ ان پروگراموں سے ہمارے بچوں کو اپنے فن اور قابلیت دکھانے کا موقع ملتا ہے ،مگر ایک بات کا خیال رکھنا بے حد لازمی ہے کہ ان پروگراموں کو اپنی زبان ثقافت اور تمدن کے عین مطابق انجا م دینے کی بے حد ضرورت ہے کیونکہ مشاہدے میں آرہا ہے کہ ہمارے نونہال اب اپنی تہذیب ،تمدن اور زبان سے بے خبر ہورہے ہیں انہیں اپنے اسلاف اور بزرگوں کا نقش قدم ہی معلوم نہیں جبکہ قوموں کی فلاح وبہبود تعمیر وترقی ،مضبوطی اور مستقبل کا درمدار ماضی پر ہوتا ہے ۔

ماضی کے حالات وواقعات سے سیکھنے کا موقع فراہم ہوتا ہے جس پر سرکاری سطح کےساتھ ساتھ غیر سرکاری سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ آج کل دیکھنے کو مل رہا ہے کہ کام ہو رہا ہے مگر یہ کام کار ِ نجار بہ دست گلکار نہیں ہونا چا ہیے ،کیوں کہ پھر اسکا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.