پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
23.5 C
Srinagar

مودی نے اندرا گاندھی اور رانی لکشمی بائی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 19 نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور رانی لکشمی بائی کے اہم تعاون پر انہیں یادکیا۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، "ہماری سابق وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔”

ایک اور ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے لکھا، "رانی لکشمی بائی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کررہاہوں۔ ہمارے ملک کے لیے ان کی ہمت اور اہم شراکت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وہ نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف اپنی ثابت قدمی کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔”

مسٹر مودی نے اسی دن لکشمی بائی کے یوم پیدائش منانے کے لیے گزشتہ سال اپنے جھانسی کے دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img