جموں :جموں و کشمیر کے سابق وزیر مسٹر بالی بھگت اور ورلڈ وومنز اویکنگ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ڈبلیو اے او ) کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
ڈبلیو ڈبلیو اے او کے وفد کی قیادت اس کی صدر مسز ریتا جیسوال کر رہی تھی اور اس میں عہدیداران بشمول سنیہ بالی ، ڈاکٹر اوشا کرن رائے ، نائب صدور ، ڈاکٹر مدھو پانڈے ، جنرل ڈبلیو ڈبلیو سیکرٹری جموں چیپٹر ، ڈاکٹر رینو گپتا صدر ڈاکٹر شردھا سنگھ ، وارانسی چیپٹر کی صدر اور مسز وینا ہانڈا نیشنل ایکسٹرنل افیئرز ڈبلیو ڈبلیو اے او نے لفٹینٹ گورنر کو اس تنظیم کے مقصد اور کوششو ں سے آگاہ کیا جو معاشرے کے تمام طبقات میں خواتین کی ترقی اور ان کو بااختیار بنانے کیلئے کام کرتی ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے تنظیم کی طرف سے شروع کی گئی سرگرمیوں کی تعریف کی اور وفد کے ارکان کو خواتین کیلئے یو ٹی حکومت کی متعلقہ سکیموں کے ذریعے ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا ۔
سابق وزیر مسٹر بالی بھگت نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے ملازمین کی بہبود کے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔
اسی طرح ایڈووکیٹ ابھینو شرما سابق صدر جے اینڈ کے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بی جے پی کے ترجمان نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور یومیہ اجرت والوں کے مسائل کواٹھانے کے علاوہ فایر اینڈ ایمر جنسی سروسز میں بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے مسٹر بالی بھگت اور ابھینو شرما کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی پیش کردہ مسائل کو میرٹ پر حل کرنے کیلئے غور کیا جائے گا ۔





