جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

سب کیلئے فخر کی با ت

جی20ممالک سربرہ اجلاس انڈونیشیا میں منعقد ہوا ہے جس میں بھارت کے وزیر اعظم شری نریندرا مودی شرکت کر رہے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم جی ۔20سربراہ کانفرنس میں خوراک ،توانائی ،دیجیٹل تبدیلی جیسے موضوعات پربات کرینگے اور وہ اس سربراہ اجلاس کو آئندہ بھارت میں منعقد کرنے کی دعوت بھی لیڈران کو دیں گے ۔

یہ بھی خبر ہے کہ وزیر اعظم اس عالمی تنظیم کی صدارت سنبھالےںگے ۔اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ سارے ہندوستانیوں کیلئے فخر کی بات ہے کہ ہندوستان برصغیر میں اسطرح کی طاقت اُبھر کر نظر آرہا ہے جو ہر طرح کی ترقی میں دیگر عالمی ممالک کے ہم پلہ ہے ۔

مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس سیکولر ملک میں کچھ طاقتیں ایک منصوبے کے تحت فساد بپا کرنے کی کوشش کرتی ہیں ۔

کبھی مذہب اور کبھی ذات پات پر دن رات لوگوں کو آپس میں لڑوانے میں مصروف ہیں جس پر دھیان دینے کی بے حد ضرورت ہے کیونکہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے کہ دنیا کے لگ بھگ 20طاقتور ممالک کی سربراہی اب بھارت کریگا ،جس کو یورپی ممالک غریب اور پسماندہ کہتے تھے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img