بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

جموں وکشمیر: ڈوڈہ میں گاڑی دریائے چناب میں گر جانے سے تین سرکاری ملازم از جان، ایک زخمی

جموں،14 نومبر: جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے اثار علاقے میں ایک گاڑی دریائے چناب میں گر جانے سے تین سرکاری ملازم لقمہ اجل بن گئے جبکہ چوتھا زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ میں محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگس کے چار ملازمین ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اثار علاقے کے نزدیک گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں گر گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں تین ملازموں کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ چوتھا زخمی ہوگیا۔
مہلوکین میں سے ایک محکمہ آر اینڈ بی کا ایگزیکیٹو انجینئر، اے ای ای اور ڈرائیور شامل تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی کو نکال کر علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img