جمعرات, مئی ۲۹, ۲۰۲۵
17.2 C
Srinagar

مقامی پارٹیوں میں بہار

وادی میں اگرچہ انتخابی بگل ابھی نہیں بجا ہے۔ تاہم مختلف سیاسی پارٹیوں میںلوگ جوق در جوق داخل ہو رہے ہیں ۔

کوئی اپنی پارٹی میں تو کوئی آزاد جمہوری پارٹی تو کوئی پیپلز کانفرنس میں اپنی جگہ حاصل کرنے کیلئے بے تاب ہے ۔

اب معلوم نہیں کہ اس یوٹی میں انتخاب کارباب کب بج جائے گا تاہم سیاسی پارٹیوں کے لیڈران زبردست شباب میں نظر آرہے ہیں ۔سوائے این سی اور پی ڈی پی کے جو بے چارے دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں جہاں تک بی جے پی اور کانگریس کا تعلق ہے، ان جماعتوں کےساتھ بھی لوگ نہیں جارہے ہیں۔

شاید اسی لئے کہ انہیں معلوم ہے کہ آنے والے وقت میں ملک میں سیاسی اونٹ کون سی کروٹ لے سکتا ہے۔

اسی لئے علاقائی سطحوں پر ان مرکزی جماعتوں کےساتھ کوئی نہیں جاتا ہے کیونکہ وہ مقامی سطح پر سیاسی کباب بننا چاہتے ہیں، جو آرام سے ہضم ہو سکتا ہے اور معدے میں کوئی خرابی بھی نہیں کر سکتا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img