بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

کھیل کھیل میں دماغ فیل

کھیل کھیل میں نہ جانے کتنے نوجوانوں کا دماغ فیل ہو جاتا ہے وہ مفت میں ایک دسرے سے لڑائی مول لیتے ہیں ۔

آج جبکہ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائینل کھیلا گیا اور ایسے ہزاروں لوگ کشمیر میں دیکھے گئے جو نہ جانے کیوں ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہوئے نظر آئے ۔

کھیل کود کا جذبہ دل میں رکھنا اچھی بات ہے لیکن اس کھیل کود کو وطنیت اور مذہب کی بنیاد پر فساد بنانا ہر گز اچھی بات نہیں ہے، بلکہ یہ ناسمجھی اور نااہلی ہے ۔

ایسا لگتا ہے کہ کھیل کھیل میں اکثر نوجوانوں کا دماغ فیل ہو جاتا ہے اور اسی لئے وہ کبھی نعرہ بازی کرتے ہیں اور کبھی پٹاخے سر کرتے ہیں اور ہر گھر میں ڈررہتا ہے کہ بچوں کی اس ناسمجھی سے اُن کو کوئی ضر ر نہ پہنچے، جیسا کہ آج تک دیکھا گیا ہے کئی ناسمجھ نوجوانوں نے اپنے گھر برباد کئے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img