منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

انٹرنیٹ سرفنگ فائدہ مند یا خطرناک۔۔۔۔


شوکت ساحل

حال ہی میں جاری کئے گئے ایک مطالعاتی جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انٹرنیٹ سرفنگ ٹین ایجرز کے لئے کئی لحاظ سے فائدہ مند ہے۔

(MacArthur Foundation)یک نجی ادارہ ہے، جس نے یہ مطالعاتی جائزہ مرتب کیا ہے۔ اس جائزے کے نتائج بیشتر والدین کے لئے حیران کن ہیں۔ جائزہ مرتب کرنے والے اس ادارے کے سربراہ (Mizuko Ito)کہتی ہیں کہ والدین کو اب یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان کے بچّوں کے لئے انٹرنیٹ وقت کا ضیاع نہیں بلکہ فائدہ مند چیز ہے۔

Ito کے بقول لوگوں کے درمیان میل جول بڑھانے والی انٹرنیٹ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس ٹین ایجرز میں تکنیکی اور سماجی ہنر پیدا کرنے میں معاون ثابت ہورہی ہیں۔

Ito یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ایک محققہ بھی ہیں۔ وہ اس تاثر کو بالکل غلط قرار دیتی ہیں کہ انٹرنیٹ بچّوں کے لئے خطرناک ہے اور یہ کہ بہت دیر تک آن لائن رہنے سے ان میں سستی آجاتی ہے۔

” ہم نے اپنے جائزے میں یہ پایا کہ انٹرنیٹ بچّوں، ٹین ایجرز اور نوجوانوں کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہے۔

آجکل کے ڈیجیٹل دور کے سخت مقابلے میں انٹرنیٹ کے ذریعے لوگوں میں ایسے تکنیکی اور سماجی ہنر پیدا ہوتے ہیں، جن سے انہیں ذمہ دار شہری بننے میں مدد ملے گی۔

“انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے امریکہ میں مرتب کئے گئے نئے جائزے کے تحت800 سے زائد نوجوانوں اور ان کے والدین کے انٹرویوز کئے گئے ہیں۔ جائزے کے تعلق سے تحقیق مکمل ہونے میں تین سال کا عرصہ لگا۔

جب بچّے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو بہت سے بالغ افراد یہ سوچتے ہیں کہ یہ ان کے بچوں کیلئے ایک تفریح یا آرام ہے۔

بالغوں کی نظر میں آن لائن رہنے سے بچہ اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے پاتا اور انٹرنیٹ اس کے ہوم ورک کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

یہ ہے اصل جینریشن گیپ اور اِس سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں اور بڑوں کی سوچ میں کتنی بڑی خلیج حائل ہے۔

امریکی ماہرین نے اب یہ پتہ چلایا ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دَور میں اگر کوئی بچہ آف لائن ہے تو وہ نہ صرف سماجی سطح پر اکیلا رہ جائے گا بلکہ اسے بعد ازاں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Ito کے خیال میں کچھ والدین کو یقیناً حیرت ہوگی کہ بچوں کا انٹرنیٹ کا استعمال وقت کا ضیاع نہیں ہے۔

مطالعاتی جائزے ہوتے رہتے ہیں ،بعض ان جائزوں کی پیش گوئی یا رپورٹس صحیح ثابت ہوتی ہے اور بعض اوقات نظام ِ قدرت سب کو حیران کردیتا ہے بلکہ حیرت بھی حیرت زدہ ہوجاتی ہے ۔

عصر حاضر میں انٹر نیٹ کا استعمال فیشن نہیں بلکہ ضرورت ہے اور ایک ایسی ضرورت ہے ،جیسے پانی کے بغیر زندگی ۔۔تاہم اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ ٹین ایجز اور کم سن بچوں کو انٹر نیٹ کی سرفنگ کی کھلی چھوڑ دی جائے ۔

والدین کی نگرانی یا نگران نظر کا ہونا ضروری ہے ،کیوں کہ انٹر نیٹ کے ذریعے ثقافتی حملے ہوتے ہیں ،جسے” فائیو جنریشن کا وار“ کہا جاتا ہے ۔

انفار میشن اور ٹیکنالوجی کے بعد انٹر نیٹ کے اس دور میں والدین پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ،کیوں کہ بچوں کو کند ذہن ہونے سے بچا نے کے لئے نگران نظر کا ہونا ضروری ہے ۔بچوں کو انٹر نیٹ سرفنگ کا بھر پور موقع دیں ،لیکن نظر بھی رکھیں ۔کیوں کہ دنیا بدل رہی ہے ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img