سری نگر،9 نومبر: آل جموں وکشمیر کنٹنجنٹ پیڈ ایمپلائز یونین نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر جموں وکشمیر ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی کے صددر شاہ فیاض نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم نے محنت کرکے ان کنٹنجنٹ ملازموں کی فائل محکمہ فائنانس کو بھیجی تھی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ فائنانس کی دو میٹنگیں ہوئی لیکن اس فائل پر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔
ان کا الزام تھا: ’کچھ افسر صاحبان اس میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں جس سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی کی ساکھ کو زک پہنچ سکتا ہے‘۔
موصوف صدر نے کہا کہ ان ملازموں کو سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب اسکول کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو یہلوگ ذمہ دار ٹھہرائے جاتے ہیں لیکن جب ان کے حقوق کی بات آتی ہے حکومت انہیں نہیں اپناتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک ہفتے میں یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو ہم ’نو پے نو ورک‘ کا راستہ اختیار کریں گے۔
یو این آئی





