سری نگر،9 نومبر : پولیس کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سری نگر میں گذشتہ شام دیر گئے والی بال میچ ختم ہونے کے بعد طلبا کے دو گرپوں کے درمیان ہاتھاپائی کے نتیجے میں پانچ طالب علم معمولی زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس این آئی ٹی حکام کے درخواست پر کیمپس میں داخل ہوئی جہاں اب حالات نارمل ہیں۔
سری نگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’این آئی ٹی سری نگر میں گذشتہ شام دیر گئے مختلف بیچز سے تعلق رکھنے والے طلبا کے دو گرپوں کے درمیان ایک والی بال میچ ختم ہونے کے بعد جھگڑا ہوا‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا: ’اس دوران دونوں گروپوں سے وابستہ پانچ طالب علموں کو معمولی چوٹیں آئیں‘۔
پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ’این آئی ٹی حکام کے درخواست پر پولیس کیمپس میں داخل ہوئی اور حالات اب نارمل ہیں‘۔
یو این آئی





