منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں القاعدہ کا ایک کارکن گرفتار:پولیس

جموں،7 نومبر :جموں وکشمیر پولیس نے رام بن میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے ایک کا رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رام بن میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے ایک کارکن کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت امیر الدین خان ولد مصطفٰی خان کے بطور کی ہے۔
بیان کے مطابق گرفاتر شدہ کی تحویل سے چینی ساخت کا ایک گرینیڈ بھی بر آمد کیا گیا۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img