بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1252 افراد کورونا سے صحت یاب

نئی دہلی، 7 اکتوبر :ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے 1,252 مریضوں کی صحت میں بہتری آئی ہے، جس سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 44116492 ہو گئی ہے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 930 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,61,516 ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز 324 ہیں اور فعال معاملوں کی شرح 0.03 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں کورونا وبا سے دو مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 509 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد اور صحت یابی کی شرح 98.78 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ کرناٹک میں 90 کورونا کیسز کا اضافہ ہوا ہے، اس کے بعد پنجاب میں آٹھ، آندھرا پردیش میں سات، بہار میں یہ تعداد سات ہے۔

کیرالہ میں کورونا کے 115 متاثرہ کیسوں میں کمی کے بعد فعال کیسز 2,669 پر آ گئے ہیں اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,49,131 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,422 پر برقرار ہے۔

کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 90 معاملات کا اضافہ ہوا ہے، جس سے متاثرین کی تعداد 1,931 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 40,27,418 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 40,300 پر مستحکم ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 79 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد 1,560 رہ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,83,449 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,48,394 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں کووڈ-19 انفیکشن کے آٹھ کیسز بڑھ کر 93 ہو گئے ہیں اور اب تک 7,64,644 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں اور اموات کی تعداد 19,289 ہو گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img